ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو لال باغ اسٹیشن سے میٹرو کے خصوصی کاغذی ٹکٹ

بنگلورو لال باغ اسٹیشن سے میٹرو کے خصوصی کاغذی ٹکٹ

Sun, 14 Aug 2022 12:47:31    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اگست(ایس او  نیوز) بنگلورو شہر میں ہر سال ہونے والے لال باغ شو بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے۔ اب یہ شو جاری ہے۔ اس کے پیش نظر بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ا یل) نے لال باغ میٹرو اسٹیشن سفر کے لئے خصوصی کاغذی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہتمام 13اگست سے شروع ہوا ہے اور 15اگست تک جاری رہے گا۔ یہ فلاور شو بھی 15اگست کو ختم ہو رہا ہے۔ ان دنوں میں لال باغ اسٹیشن سے کسی بھی اسٹیشن کے لئے ٹکٹ کی رقم 30روپئے رہے گی۔ اس پر صبح 10:00تا رات 8:00بجے عمل ہوگا۔ یہ کاغذی ٹکٹ صرف اس دن کے لئے ہوگا جس دن اسے خریدا گیا ہے اور لال باغ سے کسی بھی اسٹیشن کے لئے صرف ایک سفر ممکن ہوگا۔ ٹکٹ کسی بھی اسٹیشن سے خریدے جاسکیں گے۔ لال باغ اسٹیشن پر اسے دکھانا ہوگا اور اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد اسے حوالے کردینا ہوگا۔ تاہم کسی بھی اسٹیشن سے لال باغ جانے کے لئے ٹوکن اور اسمارٹ کارڈ کا استعمال کرنا ہوگاجن کا کرایہ معمول کے مطابق رہے گا۔ بی ایم آرسی ایل نے یہاں جاری ایک اخباری بیان میں اس بات کی اطلاع دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کاغذی ٹکٹ مسافروں کی سہولت کے لئے جاری کئے جا رہے ہیں۔


Share: